عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو پیر کے روز دہلی دھماکے کے خودکش حملہ آور کے مبینہ معاون عامر رشید علی کی 10 روزہ حراست خصوصی اینٹی ٹیرر کورٹ نے منظور کرلی۔این آئی اے کے مطابق عامر کو خودکش بمبار ڈاکٹر عمر کے ساتھ سازش رچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سازش کا مقصد وہ دہشت گردانہ حملہ تھا جس میں دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے نزدیک 10 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے تھے۔عامر کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے این آئی اے کو 10 روزہ تحویل دے دی۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ عامر دہلی اس لیے آیا تھا تاکہ اس گاڑی کی خریداری میں مدد کر سکے جسے بعد میں بارودی مواد سے بھری گاڑی (VBIED) کے طور پر دھماکے میں استعمال کیا گیا۔این آئی اے نے کہا کہ اس نے گاڑی چلانے والے کی شناخت فارنزک طریقے سے عمر ان نبی کے طور پر قائم کی ہے، جو پلوامہ کا رہائشی اور الفلاح یونیورسٹی، فریدآباد میں جنرل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔