محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ گزشتہ شب سے مسلسل بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے۔شااسی دوران ہزاروں مسافروں سمیت 2 میتیں بھی درماندہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، رام بن بانہال کے درمیان واقع شیر بی بی علاقے میں گرآئی پسی کی وجہ سے شاہراہ بند ہوئی تھی تاہم لگاتار گر رہے پتھروں کی وجہ سے بحالی کا کام متاثر ہو رہا ہے۔
مقامی زرائع نے بتایا کہ شاہرا بند ہونے سے چندی گڑھ سے کپواڑہ اور جموں سے کوکرناگ منتقل کی جا رہی دو افراد کی لاشیں لے جانے والی ایمبولینس بھی درماندہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میتوں کو نکالنے کیلئے پولیس ، انتظامیہ اور بانہال والنٹیئرز کے رضاکار کوششوں میں مصروف میں مصروف ہیں۔
ادھر ٹریفک حکام نے لوگوں کو شاہراہ کی بحالی تک سفر کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن، اودھم پور اور جموں سے رابطہ کریں۔