عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر خراب موسمی صورتحال کے درمیان ملبہ، پتھر گرنے کی وجہ سے بند جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” جموں سرینگر قومی شاہراہ جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، ناشری اور بانہال کے درمیان پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں۔ رام بن اور بانہال کے درمیان پتھراو کے خدشے کے درمیان احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری خراب موسمی صورتحال کے درمیان رام بن اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پر پسیاں، پتھر اور ملبہ گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو بند کر دیا گیا تھا وہیں بانہال کے قریب کشتواڑی پتھر علاقے میں لگاتار پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری تھا، جس کی وجہ شاہراہ پر آمدورفت مسدود تھی۔