رام بن//ضلع رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مہاڑ علاقے میں مسلسل پتھر گرآنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پتھر گرنے کا سلسلہ رکنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ادھر شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے رام بن بانہال سیکٹر بھاری ٹریفک جامنگ ہے اور مال و مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔
ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بند