عظمیٰ ویب ڈیسک +عشرت حسین بٹ
جموں/سری نگر/حکام کے مطابق اتوار کی صبح تک خراب موسمی حالات کے باوجود جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں جانب سے ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسم کی صورتحال کے باوجود جموں-سری نگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔تاہم، مغل روڈ، سنتھن روڈ اور سری نگر-سونہ مرگ-گمری (ایس ایس جی) سڑک پر برف جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور سڑکوں کی تازہ صورتحال صرف ٹریفک پولیس کے سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل ’’Traffic_hqrs‘‘اورفیس بک صفحہ facebook.com/jammuandkashmirtrafficpoliceچیک کریں یا مستند معلومات کے لیے ٹریفک کنٹرول یونٹس (TCUs) سے رابطہ کریں۔
ٹی سی یو رابطہ نمبرات:
ٹی سی یو جموں: 0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103
ٹی سی یو سری نگر: 0194-2450022، 2485396، 18001807091، 103
ٹی سی یو رامبن: 9419993745، 1800-180-7043
پی سی آر کارگل: 9541902330، 9541902331
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر اپنے سفر کی منصوبہ بندی صرف سرکاری ہدایات کے مطابق کریں۔
خراب موسم کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ،مغل ،سنتھن اور ایس ایس جی شاہرائیں برف باری کے باعث بند