نیشنل کانفرنس کو لداخ میں بڑا دھچکا، کرگل کا پورا یونٹ مستعفی

عظمیٰ ویب ڈیسک

کرگل// نیشنل کانفرنس کو پیر کو لداخ میں بڑا دھچکا لگا کیونکہ پارٹی کی پوری کرگل یونٹ نے لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کے انتخاب پر بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
ایڈیشنل جنرل سکریٹری لداخ قمر علی اخون نے پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ کو ایک خط میں یونٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
آخون نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہائی کمان ان پر لداخ سے کانگریس کے سرکاری امیدوار کی حمایت کے لیے دباو¿ ڈال رہی ہے، لیکن یہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے اس فیصلے کے خلاف ہے جس نے حاجی حنیفہ جان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔