عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلمانوں کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جامع مسجد میں صبح 9:30 بجے عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی، جبکہ میر واعظ کشمیر، ڈاکٹر عبدالرشید شاہ مولوی محمد عمر فاروق صاحب صبح 8:30 بجے عید کا خطبہ دیں گے۔
انہوں نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ نمازِ عید میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور تاخیر سے پہنچنے کی صورت میں اپنی نماز کی چٹائیاں ساتھ لائیں۔
دریں اثناء اوقاف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس سال زکوٰۃ الفطر کی رقم کم از کم 70 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جو عید کی نماز سے قبل ادا کرنا فرض ہے۔