گاندربل سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل

راجا ارشاد احمد

گاندربل// گاندربل کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر منگل کو موٹر سائیکل اور ٹاٹا موبائل کے درمیان ٹکر ہونے سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، گاندربل کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK04A-4035 مخالف سمت سے آ رہے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خورشید احمد بابا ساکنہ بچھ پورہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا اور طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔