محمد بشارت
ریاسی// ضلع ریاسی میں پیش آۓ ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ریاسی کی تحصیل ٹھکرا کوٹ کے سرلا کوٹلی علاقہ میں موٹر سائیکل سوار گھر کی طرف جا رہا تھا جس دوران وہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، حادثہ کی وجہ سے ایک شخص کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
متوفی کی شناخت بابو رام والد چنی لعل عمر 36 برس تحصیل ٹھکرا کوٹ کے طور پر ہویی ہے۔ زخمی کی شناخت انگریز سنگھ ولد چتر سنگھ ساکنہ طولی تحصیل چسانہ کے طور شناخت ہویی ہے۔
ادھر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات