جموں// پولیس نے جموں اور کٹھوعہ کے مختلف علاقوں سے پانچ مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کی ہیں۔ ان گرفتار شدگان میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ راجیو نگر کی رہائشی شمّو اور اس کا بیٹا روی جموں کے چوہادی علاقے میں چیکنگ کے دوران 50 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیے گئے۔
اس کے علاوہ، اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے دو افراد، عادل گل اور رئیس کو ایک گودام کے قریب کار کی تلاشی کے دوران 30 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
کٹھوعہ کے بنی علاقے میں پولیس نے ایک اور منشیات فروش ونود سنگھ کو ایک نوجوان کو چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 85 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پانچوں افراد کے خلاف نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (NDPS) ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
جموں اور کٹھوعہ میں ماں بیٹے سمیت 5 منشیات فروش گرفتار
