عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع پولیس ڈوڈہ نے انتہائی مطلوب مفرور ملزم کو پنجاب سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم سابق ملی ٹینٹ کے خلاف آر پی سی، انڈین آرمز ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ گندوہ میں درج 2 مقدمات ایف آئی آر نمبر 57/2007 اور ایف آئی آر نمبر 103/2006 میں ملوث ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم غلام قادر ولد مہر بخش ساکن ملاٹھ، تحصیل گندوہ سال 2006 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ گندوہ کی ایک خصوصی ٹیم نے انسانی ذہانت اور تکنیکی مدد دونوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب میں غلام قادر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سرینڈر ملی ٹینٹ غلام قادر کو 2023 میں جے ایم آئی سی گندوہ کی عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔ وہ چمپل امرائی، تحصیل چلی پنگل سے تعلق رکھنے والے عبداللطیف ولد محمد ابراہیم اور محمد اسحاق ولد ظہور دین سکنہ ملاٹھ، تحصیل گندوہ کے قتل میں ملوث ہے۔