جموں و کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک غیر موافق موسم کا امکان: محکمہ موسمیات

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// موسمیات کے ماہرین نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک “وسیع پیمانے پر” ہلکی سے درمیانی بارش، برفباری، گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ 27 مارچ سے 31 مارچ تک دو مغربی حلل جموں و کشمیر کو متاثر کریں گے۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش،برف کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 30 سے 31 مارچ تک کچھ مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش،برف کے ساتھ جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔ اس دوران، سرینگر اور کپواڑہ کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آزاد موسمیات کے ماہر عادل مقبول کے مطابق پہلا مغربی حلل 27 مارچ سے لے کر 28 مارچ کی رات تک داخل ہوگا اس مرحلے کے دوران جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور یوٹی لداخ کے اونچے علاقوں میں بارش، درمیانی برفباری ہوسکتی ہے۔ 29 مارچ کو زیادہ تر مقامات پر موسم خشک رہے گا لیکن دوپہر کے آخر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ 29 مارچ30 مارچ کی صبح سے لے کر 31 مارچ کی شام تک داخل ہوگا۔ اس مرحلے کے دوران میدانی علاقوں میں اعتدال سے موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں اعتدال سے بھاری برفباری متوقع ہے۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں یہ معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔