وادی کے چار اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Mountains

یو این آئی

سرینگر// جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اتوار کو وادی کشمیر کے چار اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ،بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے.
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف وباراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔