اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح مقامی لوگوں نے اے سی ڈی دفتر کے قریب ایک لاش پراسرار حالت میں ملی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت تنویر احمد موچی (28) ولد عبدالطیف ساکنہ بھالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ایس ایچ او ڈوڈہ پرویز کھانڈے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔