عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر ضلع کے پارمپورہ علاقے میں ایک شخص پیر کی دوپہر گاڑی چلاتے ہوئے بے ہوش ہو کر گرنے کے بعد مشتبہ حالت میں فوت ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص پارمپورہ کے قریب اپنی گاڑی چلاتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسے فوری طور پر جدید علاج کیلئے جے وی سی سر نگر لے جایا گیا، تاہم علاج کے دوران وہ اعصابی مسئلہ کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔
متوفی کی شناخت صہیب جیلانی ولد غلام جیلانی ساکن ہزاری باغ رعناواری سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
اس دوران پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔