ایل جی سنہا نے روڈ سیفٹی بیداری ٹور کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

عظمیٰ ویب ڈٰسک

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو راج بھون سے روڈ سیفٹی بیداری ٹور “مشن سیو لائف جے اینڈ کے ٹور 2024” کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر روڈ سیفٹی فاونڈیشن کی بیداری پیدا کرنے، کمیونٹیز کو جانکار بنانے اور جموں کشمیر میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے اقدامات کو نافذ کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
مشن سیو لائفز جے اینڈ کے ٹور 2024 جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گا اور روڈ سیفٹی اور پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلائے گا۔
ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری؛ کشمیر روڈ سیفٹی فاونڈیشن کے چیئرمین ناصر علی خان، اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔