عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی نے منگل کو کہا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر 21فروری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ایک حکم نامے کے مطابق، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ نئی تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
حکم نامہ کے مطابق، “تمام متعلقہ امیدواروں کی اطلاع کیلئے مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات جو 21 فروری 2024 کو ہونے والے تھے، ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخیں جلد ہی جاری کی جائیں گی”۔