سری نگر//بہار پولیس نے جموں و کشمیر کے ایک رہائشی کو گزشتہ شام ریاست کے کٹیہار قصبے میں مبینہ طور پر مشکوک انداز میں گھومنے پھرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
کٹیہار پولیس تھانہ کے ایس ایچ او ابھے کمار تیواری نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے رہائشی ناصر احمد وازہ کو کٹیہار قصبے میں شام کے اوقات میں مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے پائے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ایس ایچ او نے کٹیہار نے بتایا، “اسے صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ اس کی نقل و حرکت مشکوک لگ رہی تھی”۔
ایس ایچ او نے کہا، “پوچھ گچھ کے دوران، اس نے انکشاف کیا کہ وہ ہوٹل کے کمرے کی تلاش کر رہا تھا۔ اس شخص سے مزید پوچھ گچھ دیگر ایجنسیاں بھی کریں گی”۔
پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار شخص نے انکشاف کیا کہ اس کی شادی بھارت سے باہر ایک لڑکی سے ہوئی تھی اور وہ اس کے ساتھ رہتا تھا۔ “لیکن اس نے کہا کہ وہ وہاں واپس نہیں جا سکتا کیونکہ اس کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوا ہے”۔
مشکوک نقل و حرکت کا الزام؛ بہار میں کشمیری شخص گرفتار