جموں//جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے 9ویں سے 12ویں جماعت کے لیے این سی ای آر ٹی پر مبنی معقول، معیاری نصاب کو موجود تعلیمی سیشن سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی نصابی کتابیں نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے رہنما خطوط کے مطابق بنائی گئی ہیں تاکہ طلباءپر مواد کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ”جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے 9ویں سے 12ویں جماعت کے نصاب اور نصابی کتابوں کو اسی طرح بنانے کا فیصلہ کیا ہے جیسا کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)، نئی دہلی نے کیا ہے”۔
اس اقدام کا مقصد این ای پی 2020 کے رہنما اصولوں کو نافذ کرنا ہے جس میں نصابی کتب کے مواد کے بوجھ کو کم کرنے اور تخلیقی ذہنیت کے ساتھ تجرباتی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق،”اس طرح، تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے نصاب اور نصابی کتابوں کی معقولیت کے مطابق نصاب اور نصابی کتابیں جو NCERT، نئی دہلی کے ذریعہ جاری کی گئی ہیں، JKBOSE سے منسلک تمام سکولوں میں موجودہ تعلیمی سیشن 2023-24 سے ہی لاگو کی جائیں گی “۔
حذف شدہ مواد کے ساتھ معقول نصاب JKBOSE کی ویب سائٹ پر مقررہ وقت میں دستیاب کرایا جائے گا۔
9 ویں سے 12 جماعت کیلئے معقول اور معیاری نصاب نافذ کیا جائے گا: جموں وکشمیر بورڈ