جموں// میزبان جموں و کشمیر نے یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی چار روزہ 19ویں سینئر نیشنل رول بال چیمپئن شپ کے پہلے دن آسام کو 4-3 سے شکست دے کر دلچسپ جیت درج کی۔
جموں و کشمیر رول بال ایسوسی ایشن کے صدر گوتم دلوجا نے جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما کے ساتھ پیر کو چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ پہلے دن، میزبانوں نے لڑکوں کے زمرے میں ایک دلچسپ مقابلے میں آسام کو 4-3 سے شکست دی۔ اس زمرے کے دیگر میچوں میں مہاراشٹر نے اتر پردیش کو 6-3 سے، آر ایس ایس اے نے پڈوچیری کو 22-10 سے اور گجرات نے مدھیہ پردیش کو 7-2 سے ہرایا۔
لڑکیوں کے زمرے میں اتر پردیش نے پڈوچیری کو 13-4 سے اور چھتیس گڑھ نے مدھیہ پردیش کو 5-1 سے ہرایا۔
اس چیمپئن شپ کا انعقاد جموں و کشمیر رول بال فیڈریشن نے رول بال فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا ہے۔ قومی ایونٹ میں ملک بھر سے 750 کے قریب کھلاڑی اور افسران حصہ لے رہے ہیں۔
جموں و کشمیر نے نیشنل رول بال چیمپئن شپ میں آسام کو ہرا یا