عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں کے ایک گینگسٹر راجیش ڈوگرہ (موہن چیر) کو مبینہ طور پر چار نامعلوم حملہ آوروں نے پنجاب کے سیکٹر 67 میں ایک شاپنگ مال کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
راجیش ڈوگرہ، جس کی عمر 45 سال تھی اور جموں سے تعلق رکھتا تھا، ایک جاری گینگ جھگڑے میں مارا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور شاپنگ مال کے باہر دو SUVs گاڑیوں میں راجیش ڈوگرہ کے انتظار میں تھے ، گاڑیوں میں سے ایک کا چندی گڑھ کا رجسٹریشن نمبر تھا، جبکہ دوسری کا جموں کا رجسٹریشن نمبر تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جیسے ہی راجیش ڈوگر مال کے قریب پہنچا مجرموں نے گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ڈوگرہ پر اندازے کے مطابق آٹھ سے نو گولیاں چلائیں۔
کشمیر عظمیٰ کے وہاٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں
روپڑ رینج کے انسپکٹر جنرل جسکرن سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اس قتل میں جموں کے چار افراد کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ایک مشتبہ شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، حکام نے ثبوت کے طور پر دو گاڑیاں، آتشیں اسلحہ اور موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد، فرانزک ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈوگرہ کی موت کے گردوپیش کے حالات کی مکمل تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجیش ڈوگرہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا تاہم اس کے باوجود ڈوگرہ کا ماضی اس کے آگے آ گیا۔