عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے اسے 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔
وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ پاکستانی سفارت کار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جو ان کے عہدے کے لیے نامناسب ہیں۔ اس کے پیش نظر انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی ہندوستان نے ایک پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کے لئے کہا تھا۔