بی ڈی او دفتر گنڈ میں نقب زنی کی واردات، مقدمہ درج

غلام نبی رینہ

کنگن// بی ڈی او دفتر گنڈ میں نقب زنی کی واردات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
وسطی ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ میں جمعہ کے روز اس وقت ملازمین حیران ہوگئے جب انہوں نے بلاک دفتر میں دروازے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا اور دفتر سے انویٹر اور بیکری غائب پائی۔
انہوں نے گنڈ پولیس تھانہ میں چوری کی واردات کے بارے میں شکایت درج کرائی۔
شکایت ملنے کے بعد گنڈ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 16/2024درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔