عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی غذائی اجناس پر مشتمل پہلی مال بردار ریل گاڑی اتوار کے روز اننت ناگ گڈز ٹرمینل پہنچ گئی، جسے کشمیر میں غذائی تحفظ اور لاجسٹکس کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ایف سی آئی کشمیر کے ڈویژنل منیجر کے ایل مینا نے بتایا کہ پنجاب سے آنے والی اس ٹرین میں 21 ویگنوں کے ذریعے تقریباً 1,384 ٹن غذائی اجناس لائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج 21 ویگنیں پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید 42 ویگنیں جلد ہی پہنچیں گی۔ آج تقریباً 1,300 میٹرک ٹن چاول پہنچے ہیں۔ باقی 42 ویگنوں میں 2,600 میٹرک ٹن چاول آئیں گے، جو کہ 110 ٹرکوں کے برابر ہے۔کے ایل مینا نے مزید کہا کہ اس سے قبل پنجاب سے سپلائی میں کافی وقت لگتا تھا، تاہم اب اس اقدام سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی، جو ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
غذائی اجناس مال بردار ریل گاڑی کشمیر وارد