جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں آتشزدگی، ہوٹل کو نقصان

File Photo

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بدھ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلگام میں شیش ناگ نامی ایک ہوٹل میں بدھ کی صبح قریب آٹھ بجے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں اس ہوٹل کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں ہوٹل کو کافی نقصان ہوا ہے۔تاہم آگ کی اس واردات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔