عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں فی الحال بنیادی طور پر خشک موسم اور 22 مئی سے جموں صوبہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کے درمیان، منگل کو جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عام طور پر جموں و کشمیر میں 28 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 28 مئی تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔
انہوں نے 22 مئی سے جموں صوبہ کے میدانی علاقوں میں “شدید گرمی کی لہر” کی بھی پیش گوئی کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ کے پہاڑی اضلاع میں آئندہ چند دنوں کے دوران گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لیے معمول تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لئے یہ معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔