سرینگر// جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے مارچ کے مہینے میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز پر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اعتراض کیا ہے اور کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اجلاس کا انعقاد بیشتر ایم ایل ایز کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لون نے حکومت کے اس منصوبے کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا اور کہا کہ مارچ میں رمضان ہونے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کا انعقاد زیادہ تر ایم ایل ایز کے لیے تکلیف دہ ہو گا۔
انہوں نے کہا، “منتخب حکومت کو ایک عاجزانہ یاد دہانی: مارچ کے مہینے میں رمضان ہو گا، اس لیے اسمبلی اجلاس کا انعقاد مارچ میں ایم ایل ایز کے لیے مشکل ہو گا”۔
لون نے اپنی مخالفت کا اظہار اس وقت کیا جب ایک دن قبل ہی جموں و کشمیر حکومت نے مارچ کے پہلے ہفتے میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تھی۔
مارچ میں اسمبلی اجلاس کا انعقاد اراکین کیلئے مشکل کا سبب بنے گا: سجاد غنی لون
