جموں// حکومت نے بدھ کے روز جموں سری نگر قومی شاہراہ پر مرمت کے لئے تین دن شاہراہ پر ٹریفک آمد و رفت بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر رام بن کے ایک ٹویٹ میں کہا، “حکومت کی طرف سے قومی شاہراہ پر نازک مقامات کی مرمت اور تجدید کاری کے لیے 24 فروری، 03 مارچ اور 10 مارچ کو شاہراہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے”۔ “ان 3 دنوں میں شاہراہ پر کسی بھی قسم کی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی”۔
دریں اثناءٹریفک حکام نے بتایا کہ شیربی بی بانہال کے قریب ملبہ ہٹانے کے بعد سڑک پر پھنسی گاڑیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ٹریفک حکام نے کہا، “لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اوور ٹیک نہ کریں، اور لین کا نظم و ضبط رکھیں”۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ 24 فروری، 3 اور 10 مارچ کو بند رہے گی: حکومت