جموں//سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے جمعرات کو پینتھرس پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق، ہرش دیو سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں پینتھرز پارٹی کو فعال کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا جسے 1982میں پروفیسر بھیم سنگھ نے بنایا تھا۔
انہوں نے کہا،”ہم نے مشاورت کی ہے اور پینتھرز پارٹی کو فعال کرنے کے فیصلے پر پہنچے ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں”۔
ہرش دیو سنگھ، جو عام آدمی پارٹی کی ریاستی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین تھے، نے کہا کہ پینتھرس پارٹی کا احیاء لوگوں کے مفاد میں ہوگا۔
پینتھرس پارٹی کو فعال کرنے کیلئے ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی چھوڑ دی