عاصف بٹ
کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ میں اتوار کی دوپہر سیکورٹی فورسزنے ایک ہتھ گولہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب سیکورٹی فورسز نے قصبہ کی ایک سڑک کے کنارے سے ہتھ گولہ برآمد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ فشریز کے دفتر کے باہر سڑک کے کنارے ہتھ گولہ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکوارڈ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ و دیگر سیکورٹی فورسز کے افسران جائے وقع پر موجود ہیں۔
ایس ایس پی کشتواڑ عبدلقیوم نے میڈیا کو بتایا کہ چند ماہ قبل سڑک کے قریب ڈرینج کا کام جاری تھا جس دوران وہاں ملبہ ڈالا گیا تھا آج اسے جگہ سے ہی HE-36 ہتھ گولہ برآمد ہواہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہتھ گولہ زنگ آلودہ ہے۔