بانڈی پورہ// شمالی کشمیر میں تازہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر گریز-بانڈی پورہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔ یہ اقدام رازدان پاس پر ہونے والی تازہ برفباری کے باعث کیا گیا ہے جو اس راستے کا ایک اہم حصہ ہے۔
ضلع حکام نے بتایا کہ رازدان پاس پر بھاری برف جمع ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک پر سفر غیر محفوظ ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔
انتظامیہ نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری کے بعد سڑک کو قابلِ آمدورفت بنایا جائے گا اور ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
گریز-بانڈی پورہ روڈ برفباری کے باعث بند
