سوپور// شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں اتوار کی شام سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے پولیس ضلع سوپور کے زالورہ علاقے میں گجر پتی کے مقام پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا، “یسے ہی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی جانب بڑھی، وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ کی جس کا جواب دیتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا”۔
علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سوپور میں مسلح جھڑپ شروع
