جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جھڑپ شروع

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں پیر کی شام ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔
کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ریڈوانی پائین علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔