کشتواڑ میں افسران سمیت محکمہ تعلیم کے 143 ملازمین کی تنخواہوں پر روک

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// حکومت نے ضلع کشتواڑ کے 143 تعلیمی اداروں کے سربراہوں، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی تنخواہوں پر روک لگانے کا حکم دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں (ڈی ایس ای جے) نے جے کے اٹینڈنس ایپ پر اندراج نہ ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلع کشتواڑ کے کئی اداروں کے سربراہوں (HoIs) اور محکموں کے سربراہوں (HoDs) بشمول زونل ایجوکیشن آفیسرز کی تنخواہیں روک دی ہیں۔
مزید، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایپ پر اداروں کو رجسٹر کرنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
ڈی ایس ای جے کی طرف سے اتوار کو جاری حکم نامہ کے مطابق، ضلع کشتواڑ کے 143 ادارے جے کے اٹینڈینس ایپ پر رجسٹرڈ نہیں ہیں اور ملازمین اس پر اپنی حاضری نہیں لگا رہے ہیں ، جبکہ، شعبوں کے سربراہوں /ڈی ڈی اوز کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے جموں و کشمیر سول سروسز رولز (Volurne-I) کے دفعہ 128 کے مطابق کاروائی ضروری ہے۔
اس نوٹس کے ذریعے متعلقہ شعبوں کے سربراہوں/ڈی ڈی او سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور جے کے اٹینڈینس ایپ پر اداروں کا اندراج نہ کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کی وضاحت ایک ہفتے کے اندر اندر کریں۔