عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، گاندربل میں حکام نے جمعرات کو ایک سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے، “منیر احمد تیلی کو نوڈل آفیسر ایم سی سی گاندربل کی طرف سے موصولہ ہدایت کے مطابق فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے”۔
بٹ پورہ صفاپورہ کا رہائشی ملازم منیر احمد مڈل سکول صفا پورہ میں CPW کے طور پر تعینات ہے ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سیاسی پارٹی کیلئے انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے پایا گیا۔