اشتیاق ملک
ڈوڈہ// گزشتہ شام ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری فیگسو کاٹھاوا سڑک پر پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو کمسن بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب ایک ایکو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے اور میاں بیوی سمیت 5 دیگر زخمی ہوئے۔
اس دوران زخمیوں کو ٹروما ہسپتال ٹھاٹھری سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر دیر شب 10 سالہ نورین دختر عامر حسین نے دم توڑ دیا اور جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی جن میں دو حقیقی بہنیں بھی شامل ہیں۔ وہیں عامر حسین و صفہ نور (5)کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل جموں منتقل کیا گیا ہے۔