کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ علاقے میں منگل کو ایک نوجوان لڑکی پراسرار حالات میں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق، لڑکی کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی لڑکی کی نعش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کولگام میں دوشیزہ پراسرار حالات میں جاں بحق
