سپورٹس ڈیسک
کولگام//یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے کولگام نے کل ایک واکتھون-2023 کا انعقاد کیا تاکہ عوام میں G-20 سمٹ کے حوالے سے بیداری پیدا کی جا سکے ۔تقریب کو ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔واک کاتھون منی سیکرٹریٹ سے شروع ہوئی اور تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئی مین بازار کولگام سے ہوتی ہوئی سپورٹس سٹیڈیم کولگام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ضلع کولگام کے 1500 سے زائد لڑکوں اورلڑکیوں نے میگا واکتھون میں حصہ لیا۔واکتھون میں طلباء کے ساتھ اے سی ڈی کولگام، سی ای او کولگام، انچارج پرنسپل جی ایچ ایس ایس کولگام اور دیگر معززین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔