ممبئی// مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر جوشی کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔86 سالہ جوشی کا انتقال صبح 3 بجے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں ہوا۔
ان کا جسد خاکی ان کے گھر ماٹونگا نامی علاقےمیں عوامی دیدار کے رکھا گیا ہے آخری رسومات شیواجی پارک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ تجربہ کار رہنما کے انتقال سے ”غمزدہ“ ہیں۔
مودی نے ایکس پر ایکس پوسٹ میں کہا، ”منوہر جوشی کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے عوامی خدمت میں برسوں گزارے اور میونسپل، ریاستی اور قومی سطح پر مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر، انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے ایک مرکزی وزیر کے طور پر بھی قابل ذکر شراکتیں کی ہیں”۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جوشی کو بطور قانون ساز ان کی مستعدی کے لیے یاد رکھا جائے گا۔