عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے رام باغ علاقے میں منگل کی دیر شام آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے رام باغ میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔