ایجنسیز
نئی دہلی// نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے سالانہ پاس کے لیے لاگو فیس پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 3,000 روپے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ فیس اب 3,075 کردیا گیا ہے۔ بڑھی ہوئی فیس کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔ فیس میں نظرثانی نیشنل ہائی ویز فیس( ریٹس کا تعین اور وصولی)رولز، 2008 کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے ساتھ، نجی گاڑیوں کے مالکان میں FASTag سالانہ پاس کو اپنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔نظرثانی شدہ شرح ان اہل غیر تجارتی گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کے پاس ایک درست FASTag ہے جو قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر تقریباً 1,150 فیس پلازوں پر سالانہ پاس کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ FASTag سالانہ پاس ایک سال کی میعاد یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ کے لیے ایک بار فیس کی ادائیگی کے ذریعے FASTag کو بار بار ری چارج کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔