عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزارتِ کھیل کی جانب سے بھارتی تیز گیند باز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے شامی کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد سمیع نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے۔
محمد شامی نے کہا کہ یہ خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے۔ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزارت کھیل کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا گیا تھا۔