ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی اوڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// میونسپل کمیٹی اوڑی کے ایگزیکٹو آفیسر پیرزادہ شکیل شاہین شاہ اتوار کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
گنڈ پورہ رام پورہ کے رہنے والے پیرزادہ شکیل شاہین شاہ کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کی موجودہ رہائش گاہ راولپورہ سرینگر میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔ انہیں گلزار پورہ وانبل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شکیل احمد شاہ، پہلے میونسپل کمیٹی پامپور کے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ آبائی طور پر ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی تھی تھے۔ اس وقت میونسپل کمیٹی اوڑی میں بطور ایگزیکٹیو آفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اُن کے انتقال پر سیاسی، سماجی، مذہبی اور ملازمین تنظیموں نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔