بانڈی پورہ میں مسلح جھڑپ شروع، 2 فوجی اہلکار زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے رینجی جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد رینجی فاریسٹ بانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Click here to Follow Kashmir Uzma on WhatsApp