جموں//پولیس نے جموں شہر کے مضافات میں اڑنے والے ایک ڈرون کو ضبط کیا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ ڈرون کو اتوار کی رات دیر گئے بشناہ علاقے کے باندرالی گاؤں کے مضافات میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں نے ڈرون کو بستی پر اڑتے دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔جس کے بعد پولیس نے ڈرون قبضے میں لے لیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متعلقہ ڈرون کو شادی کی تقریب کو فلمانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
بشناہ پولیس تھانہ کے ایس ایچ او وکرم شرما نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں، عسکری تنظیموں نے سرحد پار سے ہتھیار، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، نقدی اور منشیات لے جانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا ہے۔جس کو مدِ نظر رکھ کر حکومت نے جموں وکشمیر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
جموں کے مضافات میں ڈرون کی نقل و حرکت،مقدمہ درج:پولیس