عاصف بٹ
کشتواڑ// منگل کی شام ضلع کشتواڑ کے درابشالہ میںزیر تعمیر ریٹلے پاور پروجیکٹ میں ڈمپر کو پیش آئے حادثے میں دریابرد ہوئے ڈرائیور کی نعش کو تیسرے روز دریا سے نکال گیا ہے۔
مسلسل 2 روز تک کڑی مشقت کے بعد تیسرے روز رڈیپ ڈائیو ریسکیور و رضاکارنہ تنظیموں نے نعش کو دریائے چناب سے بازیاب جسکی شناخت فیضان احمد ولد غلام حیدر ساکنہ ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شام کاپر ڈیم کے قریب ڈمپر گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب وہ ملبہ ڈالنے کیلئے دریا کے کنارے گی تھی، گاڑی میں سوار یک ا شخص نے چھلانگ لگادی تھی جبکہ ڈارئیور ڈمپر سمیت دریائے چناب میں ڈوب گیا تھا۔ رات بھر تلاشی کاروائی کے بعد جمعرات کی صبح چناب ریسو ٹیم کے غوطہ خوروں اور ایس ڈی آر ایف و ریڈکراس نے نعش کو ڈھونڈ نکالا۔