نئی دہلی//پیٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے فی سلنڈر اور کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 350.50 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگا۔
تازہ بڑھوتری کے بعد دہلی میں 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت 1103 روپے ہوگی جبکہ قومی دارالحکومت میں 19 کلوگرام کے تجارتی سلنڈر کی قیمت 2119.50 روپے ہوگی۔
اس سال یہ دوسرا موقع ہے جب کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری کو قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی تھی۔
گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے معاملے میں، یہ سال کا پہلا اضافہ ہے۔
گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ