جموں// جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی زیرقیادت سیاسی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے، کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پیر کو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو “ڈوڈہ آزاد پارٹی” قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ جلد ہی “ڈیڈ آزاد پارٹی” بن جائے گی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رمیش نے کہا کہ آزاد کی زیر قیادت سیاسی پارٹی اب ’’ڈوڈہ آزاد پارٹی‘‘ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ” یہ اب ڈس اپیرنگ آزاد پارٹی بن چکی ہے۔ یہ نہ صرف ڈس اپیرنگ آزاد پارٹی ہے بلکہ اب “ڈوڈہ آزاد پارٹی” بن چکی ہے کیونکہ اس کا اثر ڈوڈہ تک ہی محدود رہ گیاہے“۔
ذرایع کے مطابق، رمیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جلد ہی ’’Dead آزاد پارٹی‘‘ بن جائے گی۔
رمیش جو آزاد کی زیرقیادت پارٹی کے سخت ناقد بن چکے ہیں، نے کہا کہ ہر کانگریس لیڈر جو آزاد کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہوا تھا اب پارٹی میں واپس آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا،”وہ دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد پارٹی میں واپس آئے ہیں”۔