جموں//2019 کے سرجیکل اسٹرائیکس کی صداقت پر سوال اٹھانے والے دگ وجئے سنگھ کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان، جے رام رمیش نے منگل کو میڈیا سے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سوالات وزیر اعظم سے پوچھے جانے چاہئے۔
دگ وجے سنگھ کے بیان سے پیدا ہوئے تنازعے کے ایک دن بعد پارٹی کے رکن پارلیمان، انچارج کمیونیکیشن،جئے رام رمیش نے جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران میڈیا کو بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق تمام سوالات کا ان کی پارٹی کی طرف سے جواب دیا گیا ہے اور میڈیا کو اب اس حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھنے چاہئے۔
دگ وجئے سنگھ نے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بھی کہا، “مجھے دفاعی افواج کے لئے سب سے زیادہ احترام ملا ہے”۔
کانگریس جنرل سکریٹری رمیش نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہم نے تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے۔
رام رمیش نے کہا،”ہم نے تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ تم جاو اور وزیر اعظم سے سوالات پوچھو”۔
اُنہوں نے کہا،”کانگریس پارٹی نے جو چاہا کہا۔ میں نے کل اسی حوالے سے ٹویٹ کیا تھا۔ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں کہنا چاہتا “۔
ٹویٹر پر رمیش نے دعوی کیا کہ یو پی اے حکومت نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔
جئے رام رمیش نے مزید کہا،”سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خیالات ان کے اپنے ہیں اور کانگریس کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ یو پی اے حکومت نے 2014 سے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ کانگریس نے ان تمام فوجی کارروائیوں کی حمایت کی ہے جو قومی مفاد میں ہیں“۔
قبل ازیں، دگ وجے سنگھ نے منگل کو کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف 2019 کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جبکہ مرکز کا دعویٰ ہے کہ اس نے حملہ کیا ہے۔
دگ وجے سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا،”وہ (مرکز) سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں بات کرتے ہیں،کہ انہوں نے وہاں بہت سے لوگوں کو مارا ہے لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے”۔
وہیں مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ 14فروری 2019 کو پلوامہ میں ہوئے دھماکے کا بدلہ لینے کیلئے بھارتی افواج نے پاکستان کے بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی تھی اور درجنوں دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں؛ہم افواج کی کاروائیوں کااحترام کرتے ہیں:دگ وجے