سونمرگ میں عدم شناخت لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے لش پتھری سونمرگ علاقے میں منگل کی دوپہر ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش پتری سونمرگ میں ایک نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی جسے پی ایچ سی سونمرگ لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔